امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔ گرین اقامہ کیسے ملے گا؟ شرائط اور مکمل طریقہ

image

دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں کام کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گرین اقامہ کی شرائط اورطریقہ کارکا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے تین زمروں میں ’گرین اقامہ‘ جاری کرنے کا اعلان کیا تھاجس میں ویزے کی مدت پانچ برس ہوگی جو قابل توسیع بھی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے نئی ویزہ اسکیم ’’گرین اقامہ‘‘ بھی متعارف کرائی تھی ، یہ اسکیم اعلیٰ پایہ کے ہنرمند، فری لانسر، سرمایہ کار اور کاروباری لائسنس میں شریک افراد کے لیے تھا۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ گرین اقامہ آزاد یا نجی کاروبارکرنے والوں اورہنرمندوں کو دیا جاتا ہے۔ گرین اقامہ 5 برس کےلیے جاری کیاجاتا ہے جس میں اقامہ ہولڈرکواسپانسریا میزبان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آزاد کاروبار کے خواہشمند افراد کو گرین اقامہ ویزہ حاصل کرنے کےلیے مقررہ شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

ہنرمند اقامہ کیلئے کم سے کم تعلیم بی اے یا مساوی ضروری ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 15 ہزار درہم ہونی چاہیے۔نجی کاروبار کے خواہشمندوں کے لیے بھی آزاد کاروبار کےلیے گرین اقامہ کی مقررہ شرائط کوپورا کرنا ہوگا۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ 5 برس کی مدت پوری ہونے پرگرین اقامہ میں مزید 5 برس کےلیے توسیع کرائی جاسکتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.