والدین بچوں کو رونے سے منع کرتے ہیں لیکن جاپان میں بچوں کو رُلانے کا مقابلہ کیوں کروایا جاتا ہے؟ دلچسپ معلومات

image

بچہ روئے تو والدین پریشان ہوتے ہیں اور ہر قسم کے حربے اپناتے ہیں ان کو منانے کے لیے، خاموش کروانے کے لیے لیکن جاپانی قوم کیونکہ سب سے منفرد ہے یہاں تو بچوں کو رُلانے کا عالمی مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچے کو زبردستی رلوایا جاتا ہے اور جو بچہ سب سے پہلے رو دے اس کو فاتح قرار دیا جاتا ہے جس پر والدین بھی فخر کرتے ہیں اور ملک میں دوسرے لوگ بھی۔

دراصل اس مقابلے کا نام ’کرائنگ سومو‘ ہے جو جاپان کے ہر علاقے میں منعقد ہوتے ہیں، انتظامیہ کے مطابق کچھ لوگ اس تہوار پر تنقید کرتے ہیں لیکن جاپانی تہذیب میں جو بچے کھل کر اور چیخ کر روتے ہیں۔

لیکن رُلانے کا مقابلہ منعقد کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

بچوں کو اس لئے رلایا جاتا ہے کہ اس طرح رونے سے ان کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ مطمئن رہتے ہیں، اس کے لئے بچوں کو باقاعدہ ڈرا کر رلایا جاتا ہے۔ بچوں کو سومو پہلوانوں کا لباس پہنا کر انہیں ڈراؤنے چہرے والے افراد کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ ریفری باریک لکڑی کا پنکھا ہاتھ میں رکھتا ہے اور جو بچہ پہلے روتا ہے وہی جیت جاتا ہے، ریفری لکڑی کا پنکھا لہرا کر بچے کی جیت کا اعلان کرتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts