برطانوی وزیراعظم کا پروٹوکول دیکھ کر شہری سیخ پا، پاکستانی عوام کو غصہ کیوں نہیں آتا؟

image

لندن میں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے پروٹوکول پر عوام بھڑک اٹھے، سیکورٹی اسٹاف کو کھری کھری سنادیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لندن میں وائٹ ہال سے پارلیمنٹ کی طرف جانے والے راستے پر درجنوں پولیس اہلکار برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے قافلے کے ساتھ تھے، سب سے آگے سائیکل سوار دستہ لوگوں کو سڑک سے دور کررہا تھا جس پر شہریوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

شہریوں نے وزیراعظم کو دیئے جانے والے پروٹوکول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشی سوناک ہمارا وزیراعظم نہیں ہے، ہم نے لزٹروس کو ووٹ دیا تھا، ہم رشی سوناک کو اپنا وزیراعظم نہیں مانتے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وی آئی پی پروٹوکول عام سی بات ہے، یہاں صدر، وزیراعظم کی آمد پر کئی گھنٹے پہلے سڑکیں بند کردی جاتیں ہیں جبکہ وزراء ہی نہیں بلکہ دیگر افسران کیلئے بھی ٹریفک روک کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے ہر شہر میں کم و بیش یہی صورتحال ہے، سڑکوں پر ہر تھوڑی دیر کے بعد وی آئی پیز کی گاڑیاں اور ان کے ساتھ سیکورٹی اسکواڈ میں موجود پولیس موبائلیں برق رفتاری سے بغیر کسی قانون کو خاطر میں لائے دوڑتی نظر آتی ہیں۔

برطانیہ اور دیگر مہذب ممالک میں بھی وزراء اعظم اور صدور کو سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن سڑکوں پر شہریوں کو پریشان کرنا یا شور شرابہ خلاف قانون ہے جس پر عوام خود بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts