پہلے زمانے میں جب بادشاہ اپنے وزیروں کی کسی بات پر خوش ہوتے تھے تو قیمتی خزانوں اور عمارتوں سے نوازتے تھے۔ اب یہ راجہ مہاراجاؤں کا دور تو ہے نہیں لیکن دنیا کے رئیس ترین شخصیات آج بھی اپنے ملازموں کو خوش ہو کر انعام و اکرام سے نوازتی ہیں۔ اب مکیش امبانی کو ہی دیکھ لیں جنھوں نے اپنے قابل اعتماد ملازم کو مہنگا فلیٹ کا بنگلہ نہیں بلکہ پوری کی پوری عمارت ہی تحفے میں دے ڈالی۔
کالج کے بہترین دوست
مکیش امبانی کے ملازم ان کے کالج کے زمانے کے دوست اور بھروسے مند ساتھی ہیں۔ حال ہی میں مکیش نے منوج کو "ورنداون" نام کی عمارت تحفے میں دی ہے۔
سب فیصلے ان کی رائے سے ہوتے ہیں
منوج مودی کو مکیش امبانی کا رائٹ ہینڈ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ مکیش اپنے تمام اہم فیصلے منوج کی رائے سے ہی کرتے ہیں۔
بلڈنگ میں کیا خاص بات ہے؟
ورنداون بلڈنگ بھارت کے مصروف ترین شہر ممبئی کی نیپین سی روڈ پر واقع ہے جہاں ایک عام سے فلیٹ کی قیمت بھی کئی کروڑ ہوتی ہے. اس عمارت کی خاص بات یہ ہے کہ 22منزلہ عمارت 1.7 لاکھ مربع فٹ پر پھیلی ہے اور اس میں 7 منازل صرف پارکنگ کے لئے مختص ہیں۔ مختلف زرائع کے مطابق اس بلڈنگ میں کئی سوئمنگ پولز، دفاتر اور گیمنگ َزونز وغیرہ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرنسی میں اس پراپرٹی کی قیمت 1500 کروڑ بتائی جارہی ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ قیمت اربوں میں بنتی ہے۔