کیڑے کھانے پر مجبور ہوگئے ۔۔ خاتون نے اپنے کمسن بچے کو کیڑے کھلانا کیوں شروع کردیے؟ وجہ آپ کو بھی افسردہ کردے گی

image

دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو خوراک کی کمی کی وجہ سے کیڑے مکوڑے کھانے پر مجبور کردیا، ایک ماں نے اپنے بچے کو خوراک کی کمی سے بچانے کیلئے کیڑے کھلانا شروع کردیئے۔

مہنگائی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں متوسط اور غریب طبقے کا جینا محال کر دیا جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کی بار بار درخواست کے باوجود اب تک غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔

کینیڈا میں مہنگائی سے پریشان ایک خاتون نے اپنے کمسن بچے کی خوراک میں پروٹین کو یقینی بنانے کیلئے اس کو کیڑے کھلانا شروع کر دیے ہیں۔

ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹفنی لی کاکہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بچے کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا مشکل تھا لیکن میں کسی صورت اپنے بچے کی پروٹین پر سمجھوتا نہیں کرسکتی اس لئے بچے کی خوراک میں کریکٹس (ٹڈے) شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہاس فیصلے کے نتیجے میں گروسری کے بل میں فی ہفتہ تقریباً 8 ہزار کی کمی آئی ہے۔ پہلے یہ اخراجات 25 ہزار کینیڈین ڈالر تھے جو کم ہوکر 17 ہزار تک آگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے میرے بچے نے بے خوف ہوکر نئی غذا کو اپنا لیا ہے اور غذائی ماہرین بھی 6 ماہ بچوں کو پروٹین کیلئے کیڑے کھلانے کی اجازت دیتے ہیں، اس لئے بڑھتی مہنگائی میں لوگ اپنے بچوں کو پروٹین کی کمی سے بچانے کیلئے کیڑے کھلاسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts