فوجی عورت گود میں بچے کو کیوں سلا رہی ہے؟ وائرل تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت جان کر لوگ بھی تعریف کرنے لگے

image

عام طور پر فوج سے تعلق رکھنے والوں کو کسی قدر سخت مزاج سمجھا جاتا ہے لیکن اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہوتی اس سعودی فوجی خاتون کی تصویر ان تمام باتوں کی نفی کررہی ہے۔

جی ہاں وائرل تصویر میں ایک ننھے سے بچے کو خاتون فوجی کی گود میں سویا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کی حقیقت

واضح رہے کہ یہ تصویر سوڈان میں جاری لڑائی کے دوران لی گئی جس میں سعودی فوجی خاتون نے انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہو کر چھوٹے سے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ بچہ جو جانے کب سے سکون کی تلاش میں تھا، خاتون کی گود میں ارد گرد سے غافل ہو کر سوچکا ہے جبکہ گود میں معصوم سے بچے کو تھامے خاتون کے تاثرات پر بھی ممتا کے جذبات دیکھے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھل گئے

ان فوجی خاتون کا تعلق سوڈان سے جدہ جانے والے بحری جہاز پر سوار وزارت دفاع سے بتایا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین خاتون کے ہمدردی، نیکی اور ممتا کے خوبصورت رویے کو سراہ رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts