بچوں کی پیدائش پر خاص طور پر وظیفہ ملتا ہے، شادی ریاست کی ذمہ داری، گھر بھی ملتا ہے، جنازہ اور تدفین بھی بالکل مفت ہے، کونسا مسلمان ملک لوگوں کو اتنی سہولیات دے رہاہے، اس ملک کی شہرت کیسے مل سکتی۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت زندگی انتہائی کٹھن ہوچکی ہے، یہاں جینا تو دور مرنا بھی مشکل ہے۔ پاکستان میں حالات سے پریشان انسان خودکشی بھی کرلے تو بھوک سے پریشان اہل خانہ کو مزید لاکھوں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ پاکستان میں قبر سے لے کر تدفین اور کھانوں پر لاکھوں کا خرچا آتا ہے۔
آج جس مسلمان ملک کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہاں بچے کی پیدائش پر ماں کو نوکری سے چھٹیوں کے ساتھ وظیفہ بھی ملتا ہے، پاکستان میں تو بچہ پیدا کرنے پر بھاری رقوم خرچ ہوتی ہیں اور یہاں تو ڈاکٹر مریض کی جیب میں آخری سکہ تک نہیں چھوڑتے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دنیا کے بااثر اور پاکستانیوں کے پسندیدہ اس مسلمان ملک میں بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات بالکل مفت ہیں۔اگر کسی بیماری کا علاج ملک میں ممکن نہ ہو تو حکومت بیرون ملک علاج کرواتی ہے۔
پاکستان میں اس وقت لاکھوں لڑکیاں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے کنواری بیٹھی ہیں اور لاکھوں نوجوان روزگار نہ ملنے کیوجہ سے اب تک شادی کا لڈو کھانے سے محروم ہیں لیکن اس مسلمان ملک میں شادی کرنے پر سارا خرچا حکومت خود کرتی ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو گھر بھی ملتا ہے۔
ہم بات کررہے ہیں پاکستانیوں کے پسندیدہ ملک دبئی کی۔ جی ہاں۔ یہ تمام سہولیات کسی اور ملک میں نہیں بلکہ دبئی میں ملتی ہیں۔ جہاں تک اس ملک کی شہریت کی بات ہے تو دبئی غیر ملکیوں کو شہریت نہیں دیتا اور یہ تمام سہولیات صرف دبئی کے اپنے شہریوں کو ہی مل سکتی ہیں۔