مکڑیاں انسان کے کان کو گھر بنالیتی ہیں۔۔ خاتون کے کان میں بسیرا کرنے والی مکڑی کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ خبر

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران تو کر ہی دیتی ہیں، ساتھ ہی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک خبر نے صارفین کے ہوش اڑا دیے ہیں، کیونکہ چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جو کہ شاید آپ کو خوف میں مبتلا کر دے۔

ہوا کچھ یوں کہ چین کے صوے سیچوان کی ایک خاتون کے کان میں مکڑی نے اپنا گھر بنا لیا تھا، خاتون کو علم ہی نہ ہوا کہ اس کے کان میں بھی ایک الگ دنیا آباد تھی۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق خاتون کو اس وقت شدید درد اور عجیب و غریب آواز سنائی دی، جب کان میں ہلچل مچنا شروع ہوئی، غیر معمولی حرکت صرف ایک کان میں ہی ہو رہی تھی، جبکہ دوسرا کان پُر سکون تھا۔

دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اچانک ہونے والی اس درد کے ساتھ ساتھ خاتون کو کچھ ایسا تو لگ رہا تھا کہ یہ عام درد نہیں ہے، تاہم اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ مکڑی اندر موجود ہے۔

مکڑی کے حوالے سے چینی ڈاکٹر ہان ژنگ لونگ کا کہنا تھا کہ مکڑی کے بنے گئے ٹشو اور کان کے پردے میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، یہی وجہ تھی کہ پہل پہل تو ڈاکٹرز بھی اس بات کو سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے۔

بعدازاں اسے سمجھ کر ڈاکٹرز نے مکڑی کو باہر نکالا، ساتھ ہی کہنا تھا کہ مکڑی زہریلی نہیں تھی جبکہ خاتون کے کان کو بھی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts