مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے۔ یہ مسجد نہ صرف تاریخی لحاظ سے بلکہ بناوٹ کے لحاظ سے بھی دنیا کے نقشے پر ایک موتی کی مانند موجود ہے۔ جیسے کہ دنیا میں اب ہر شے جدید سے جدید تر ہوتی جارہی ہے وہیں اس کی ایک مثال وہ جائے نماز بھی ہیں جو اس خوبصورت مسجد میں بچھائے گئے ہیں۔ ان جائے نمازوں میں کیا خاص بات ہے؟ آئیے جانتے ہیں
مسجد نبویﷺ مسلمانوں کیلئے دوسری سب سے بڑی اور مقدس مسجد ہے جہاں مسلمان نہایت عقیدت و احترام سے اپنی نفلی اور فرضی عبادات اداکرتے ہیں۔
مسجد نبوی میں زائرین کی عبادت کیلئے خوبصورت اور آرام دہ جائے نماز موجود ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں رکھی جانے والی یہ جائے نماز کوئی عام جائے نماز نہیں ہے بلکہ ہائی ٹیکنالوجی کی جائے نماز ہے جس میں چھپی ایک خفیہ چِپ مخصوص ڈیٹا جمع کرتی ہے
مسجد نبوی کے جائے نماز صرف خوبصورت اور آرام دہ ہی نہیں بلکہ ہائیٹیکنالوجی کی بھی مثال ہیں۔ ان جائے نماز میں ایک خاص چپ موجود ہے جو ریڈیو فریکوئنسی آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم ( آر ایف آئی ڈی) کہلاتی ہیں۔
چپ کے زریعے کیا ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے؟
ال العربیہ نیوز کے مطابق مسجد نبویﷺ میں بچھائے گئے ان جائے نمازوں میں موجود چپ قالین کے معیار، استعمال کی تاریخ، جائے نماز کس جگہ موجود ہے، بنائی جانے والی تاریخ اور جائے نماز کی صفائی کے متعلق ڈیٹا محفوظ کرتی ہے۔
مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں جائے نماز کی صفائی کے شعبے کے ڈائریکٹر جابر احمد الوداعانی کا کہنا ہے یہ چپ اس بات کا اندازہ کرنے میں مدد کرتی ہے کہ جائے نمازوں کو دھونے کی کب ضرورت ہے تاکہ نمازیوں کو سہولت رہے۔
مسجد نبوی میں موجود جائے نمازوں کی تفصیل
مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق مسجد میں 15 ہزار جائے نماز بمعہ چپ موجود ہیں۔ یہ جائے نماز 16 ملی میٹر موٹی اور 14 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے جبکہ ان کا وزن 400 گرام ہوتا ہے۔