کار کو گدھے چلا رہے ہیں ۔۔ مہنگی گاڑی خریدنے کے بعد مالک اسے اچانک گدھا گاڑی بنا کر شوروم کیوں لے گیا؟ ویڈیو وائرل

image

امیر شخص نے کار کو گدھا گاڑی بنا لیا۔ جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے اور یہ حرکت کار مالک کی جانب سے اس لیے کی گئی کہ شوروم والے اسے من پسند کار ٹھیک کر کے نہیں دے رہے تھے۔ اس وجہ سے اس نے انوکھے طرز کااحتجاج کیا۔

اس شخص کا تعلق بھارت کی ریاست راجھستان کے شہر ادےپور سے ہے۔ جس نے 17 لاکھ کی یہ کار گزشتہ روز خریدی مگر اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

اس مسئلے کو لیکر یہ کئی مرتبہ سروس اسٹیشن ڈیلر شاپ گیا مگر وقتی ریلیف کے علاوہ اسے کچھ حاصل نہ ہوا اور مسئلہ اور بھی زیادہ بگڑتا گیا جس کی وجہ سے یہ انوکھا احتجاج کرنے پر مجبور ہو گیا۔

چمکتی دھمکتی گاڑی کے آگے 2 گدھے بندھے دیکھ کر کئی لوگوں کو تو اپنی آنکھوں پر ہی یقین نہ ہوا جبکہ کچھ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے۔ مزید یہ کہ کار کے مالک راج کمار کا کہنا ہے کہ جب سروس اسٹیشن گاڑی کو لے گیا تو وہ مجھ سے کہنے لگے کہ بیٹری کا مسئلہ ہے آپ گاری کو استعمال کریں، خود بخود ٹھیک ہو جائے گی۔

پر کئی دنوں بعد بھی یہ مسئلہ ٹھیک نہ ہوا تو اب مجھے اس طرح احتجاج کرنا پڑا تاکہ کمپنی اور ڈیلر شپ والوں کو میری مجبوری اور پریشانی کا احساس ہو۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف گاڑی کے ساتھ گدھے ہی نہیں باندھے بلکہ ڈیلر شاپ پر جاتے ہوئے ڈھول ڈھمکا بھی ہوتا رہا۔

اس احتجاج کے بعد ڈیلر شپ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اس شخس نے کار میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس کی وجہ سے الیکٹریکل خامیاں پیدا ہوئیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts