بیوی سے پیار کی انتہا کر دی۔۔ مرحومہ بیوی کی قبر پر سونے والا شوہر، جس نے تمام حدیں پار کر دیں

image

اکثر کچھ ایسے واقعات بھی اسی دنیا میں پیش آ چکے ہیں، جن پر انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی خوفناک اور حیران کن واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے شوہر کی خبر بھی کافی وائرل ہو چکی ہے، جو اپنی اہلیہ کو موت سے تو نہ بچا سکا، مگر کچھ ایسا ضرور کر دیا، جو دنیا والوں کو بھی حیران کر گیا۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ لے وان نامی شہری نے پورے ملک میں ہل چل مچا دی تھی، کیونکہ شوہر اپنی اہلیہ سے اس حد تک پیار کرتا تھا، کہ اس کے جانے کے بعد بھی اس کے لیے پریشان ہونے لگا۔

ایسے میں جب 2003 وان کی اہلیہ کا جب انتقال ہوا تو وان شدید تکلیف میں مبتلا ہو گیا تھا، تنہائی کا عادی ہو ہی گیا تھا ساتھ ہی اہلیہ کی یاد میں رہتا تھا۔

یہاں تک کہ انتقال کے دن سے لے اگلے 20 ماہ تک اہلیہ کی قبر کے اوپر ہی راتیں گزارتا، گھر والے اور بچے بھی والد کو لے کر پریشان ہوئے، مگر جب دیکھا والد کو اس طرح سکون مل رہا ہے، تو وہ بھی کچھ نہ بول سکے۔

لیکن اس سب میں جب بارشوں کا مہینہ شروع ہوا تھا تو وان کو یہ پریشانی بھی کھانے لگی کہ کہیں اہلیہ کی میت بارش کی وجہ سے نقصان کا شکار نہ ہو رہی ہو، ایسے میں اس نے قبر ہی کھود دی اور 2004 سے ہی رات کے اندھیرے میں اہلیہ کے ساتھ قبر میں سونے لگ گیا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وان کی اہلیہ کی قبر اس کے گھر میں ہی موجود تھی، یہی وجہ تھی کہ خفیہ طور پر اہلیہ کی قبر کے اندر جانے کا راستے کا علم کسی کو نہ تھا۔

وان روزانہ اہلیہ کے ساتھ نیند پوری کرتا تھا۔ وان کا کہنا تھا کہ میں وہ انسان ہوں، جو مختلف کام کرتا ہوں۔ میری اہلیہ کا صرف انتقال ہوا ہے، اس کی روح اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts