ہاتھی یہ وہ جانور ہے جس کی لوگ سواری کرتے ہیں اور یہ بھی عموماََ انسانوں سے پیار کرتا ہی نظر آتا ہے مگر پھر بھی جنگلی جانوروں کے پاس جاتے ہوئے ہمیں احتیاط ہی کرنی چاہیے ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
جیسا کہ اس وائرل ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک انگریز خاتون کسی ویران سی جگہ میں موجود ہے اور وہاں اسے ہاتھی دکھا وہ اسی سے چھڑ چھار کرنے لگی پھر بھی دل نہ بھرا تو ہاتھ کو کھانا دیکھایا جس پر وہ کیلے کھانے کیلئے لڑکی کے قریب آتا رہا مگر وہ اسے یہ کھانے نہ دے۔
ہاتھی ایک معصوم جانور بھی ہے لیکن اس کا غصہ بھی مشہور ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے تھوڑی دیر تک ہی لڑکی کی چھیڑ چھاڑ برداشت کی اور پھر اسے ٹکر مار کر دور پھینک دیا۔
اس کے علاوہ ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی انگریز ملک کی ویڈیو ہے جہاں 2 دوستیں جنگل یا پھر کچھ اس سے ملتی جلتی جگہ پر قدرت کے نظاروں کو قریب سے دیکھنے کیلئے تشریف لائی ہوئی ہیں۔