اپنی ہی ساس سے شادی کر لی۔۔ بھارت کا ایسا داماد، جس نے اپنی بیوی کو ساسو ماں کی خاطر چھوڑ دیا، دلچسپ و حیرت انگیز خبر

image

دنیا میں بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے، جہاں کے رہنے والے کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جو کہ جگ ہنسائی کا باعث بن ہی جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے، جو کہ شاید آپ کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دے۔

ہوا کچھ یوں کہ بہار کے 20 سالہ نوجوان سورج ماہتو جو کہ پریانی گاؤں سے تعلق رکھنا ہے، نے اپنی اہلیہ کے بائے اپنی ساس سے ہی شادی کر لی ہے۔

42 سالہ خاتون آشا دیوی بیٹی کی شادی سورج سے کرانے والی تھیں، تاہم کچھ ایسا ہوا جس کے بعد سب کچھ بدل کر ہی رہ گیا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آشا دیوی اور سورج ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شادی شدہ بیٹی کا گھر اُس وقت اجڑ گیا جب داماد نے ساس سے شادی کا فیصلہ کیا۔

اس سب کی شروعات اُس وقت ہوئی جب بیمار داماد کی عیادت کرنے آشا دیوی بیٹی کے گھر آئی، جہاں سورج کو ساس ایسی بھائی کہ پھر دونوں کی فون پر باتیں ہونے لگیں۔

یوں دونوں کے درمیان بات چیت بھی زیادہ ہونے لگی اور بے تکلفی کی شروعات بھی ہونے لگی۔ اگرچہ بیٹی نے اپنا گھر بچانے کی بے حد کوشش کی، تاہم دونوں کی محبت ہی کچھ ایسی تھی کہ پنچائیت بھی دونوں کی شادی کو روک نہ سکے۔

دونوں کو دیکھ کر بیٹی اسی وقت بے ہوش ہوگئی، تاہم آشا دیوی کا کہنا تھا کہ میں نے طلاق کے لیے قدم اٹھا لیا ہے اور وہ میرے لیے صرف داماد ہی ہے۔ جبکہ بیٹی اپنے والد کے ہمراہ دہلی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts