پورے گاؤں میں کلمہ طیبہ کی آواز گونج گئی۔۔ فلپین کے گاؤں میں لا اله الا الله کی صدائیں کیوں بلند ہو گئیں؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں جو کہ دلچسپ تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ہی حیران کن بھی ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کو حیران کیا، جہاں ایک ہی گاؤں کے تمام تر افراد نے ایک ساتھ اسلام قبول کر لیا۔

ان دنوں اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، جس میں گاؤں کے تمام تر افراد، جن میں خواتین، بوڑھے اور بچے شامل ہیں، اسلام قبول کرتے ہوئے شہادت دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ فلپین کے گاؤں کی اس ویڈیو کی حقیقت کچھ یوں ہے برطانیہ سے تعقل رکھنے والی اسلامک ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے فلپین کا دورہ کیا گیا تھا۔

جہاں بنتایان آئی لینڈ میں مقامی مسجد کے مسلمانوں نے وفد کو دورے کی دعوت دی، اتوار کے روز اس وفد نے کچھ یہ دیکھا کہ بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور اسلام قبول کر رہے ہیں۔

تقریبا 200 سے زائد افراد نے اسلام قبول کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں گاؤں کے رہنے والے موجود ہیں، جبکہ ان کا ماننا ہے کہ اسلام اورعیسائیت میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

واضح فلپین میں اسلام 13 ویں صدی میں آیا تھا، یعنی 200 سال پہلے عیسائیت سے بھی پہلے۔ واضح رہے یہ واقعہ 2018 کا ہے تاہم ایک بار پھر وائرل ہو گیا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts