سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسے ہی پرندے یعنی کوے کی ویڈیو نے اس وقت کی توجہ خوب سمیٹی اور خوب سب کو حیران کیا جب کوا کچھ منفرد قدم اٹھا رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکا سکتا ہے کہ اسرائیل کا جھنڈا موجود ہے اور کوا اس جھنڈے کو اپنی چونچ سے تارتار کر رہا ہے۔
چونکہ اسرائیل اپنے اس جھنڈے کو سرخرو کرانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے، اس حوالے سے فلسطینیوں کو بھی شہید کر رہا ہے، یہاں تک کہ فلسطین کا جھنڈا جہاں کہیں دیکھتا ہے تو اسرائیلی فوج اسے قبضے میں لے لیتی ہے۔
لیکن اس کوے نے اسرائیل کو کچھ ایسا سبق سکھایا ہے جو شاید اسے نادم و شرمندہ ضرور کرے۔ البتہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب توجہ حاصل ہو رہی ہے۔