ڈیلن تھیری ایک فرانسیسی سپر اسٹار اور انسٹاگرام اسٹار ہیں۔ 2018 میں "کوہ لانٹا: دی بیٹل آف ہیروز" سے انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ڈیلن تھیری، ایک متنازعہ کارروائی کے بعد اب پھر سے سوشل نیٹ ورکس پر آگئے ہیں۔ کچھ وقت قبل ترکیہ میں پیش آنے والے زلزلے کے بعد وہ وہاں صورتحال کا جائزہ لینے گئے تھے، اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، "اس دنیا میں پیسہ ہر کام نہیں آتا، یہاں موجود لوگوں کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس یہاں خریدنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تمام دکانیں دیوالیہ ہو چکی ہیں۔ وہ کھانا مانگتے ہیں اور کچھ نہیں۔"
کچھ عرصہ قبل وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں، اور اب زیادہ تر سوشل ورک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ، عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ جس کی خوبصورت تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ،
"ایک تصویر کے طور پر اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے کہ رمضان مبارک ہو، اور اس کے ساتھ تصویر ہو جس نے مجھے جنم دیا اور مجھے اسلام سکھایا۔ میں اس خوبصورت مذہب اسلام کے لیے اپنی آنکھیں کھولنے کے لیے شکر گزار ہوں۔ میری طرف سے آپ سب کو رمضان مبارک ہو۔"
ساتھ ہی انہوں نے لکھا، "یہ مت بھولنا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں جو اس سال رمضان المبارک کا مہینہ ملا، کیونکہ افسوس کی بات ہے کہ پچھلے سالوں میں بہت سارے لوگ چلے گئے ہیں۔"
"اپنے گھر والوں اور ماں کا خیال رکھیں اور سب سے بڑھ کر یہ نہ بھولیں کہ یہ ہمارا آخری رمضان ہو سکتا ہے۔ اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے ان شاء اللہ"