دلہن سے اسپتال میں شادی کر لی ۔۔ ہاتھ پاؤں ٹوٹ جانے کے بعد بھی دولہے نے لڑکی کو اپنے گھر کی عزت کیوں بنا لیا؟ دلچسپ معلومات

image

شادی یہ وہ تقریب جس کی تیاری بڑے ہی زور و شوروں سے کی جاتی ہے۔ اس خاص دن کیلئے کوئی شادی ہال بک کرواتا ہے تو کوئی احتراماََ مندر، مسجد میں چھوٹی سی تقریب رکھ لیتا ہے۔ مگر ایک ایسا بھی شخص دنیا میں موجود ہے جس نے اپنی دلہن سے شادی اسپتال میں کی۔

جی ہاں یہ الفاظ سننے کے بعد آپکو اپنے کانوں پر یقین نہیں رہا نا۔ لیکن یہ حقیقت ہیں اور یہ واقعہ بھارت کی ریاست راجھستان میں دیکھنے کو ملا ہے۔ بارات آنے سے پہلے لڑکی کے گھر پر ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں۔ والدین خوشی سے چہک رہے تھے کہ آج عزت کے ساتھ بیٹی رخصت ہو جائے گی۔

گھر میں ہر طرف پھولو ں کی خوشبو آ رہی تھی اور اسی خوشبو میں ایک چیخ کی آواز سنائی دی۔ گھر کے اندر آ کر دیکھا تو دلہن بنی بیٹی سیرھیوں کے پاس گری ہوئی تھی۔ اب باپ، بھائیوں نے بنا وقت ضائع کیے بہن کو قریبی اسپتال منتقل کیا پھر معلوم ہوا کہ دلہن کے ساتھ اور ٹانگوں میں فریکچر ہو گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ سر میں بھی چوٹ آئی ہے۔

یہ سننے کی دیر تھی کہ والدین تو رونے لگے مگر اتنی دیر میں دولہا پنکج راتھور بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ وہاں پہنچے اور ہونے والی بیوی کو یوں لال جوڑے میں اسپتال کے بستر پر موجود دیکھ کر رونے لگے پھر یہ فیصلہ کر ڈالا کہ جب مدھو کی حالت کچھ بہتر ہوگی تو میں آج یہاں اور اسی وقت اس سے شادی کر لوں گا۔

پھر ایسا ہی ہوا پورے اسپتال کو دلہن کی طرح سجایا گیا جہاں ہندو رسم و رواج کے مطابق لڑکا ، لڑکی نے ایک دوسرے کو ہار اور منگل سوتر وغیرہ پہنایا ۔ جس کے بعد ڈاکٹر حضرات نے دولہا سے کہہ ڈال کہ ابھی کچھ دن اور آپ اپنی بیوی کو یہاں ہی رہنے دیں جب ان کی طبعیت بہتر ہو گی ہم خود آپ سے کہہ دیں گے کہ انہیں گھر لے جائیے آپ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts