کیا غریب ملک اور غریب ہوجائیں گے؟ آخر کچھ سالوں بعد بھوک، قحط سالی اور قدرتی آفات سے لڑتے لڑتے دنیا کیا صورت اختیار کر لے گی؟ یقیناً آپ کے ذہن میں بھی اس طرح کے سوال اٹھتے ہوں گے اور شاید آپ دنیا کے مستقبل سے کسی قدر خوفزدہ بھی ہوں لیکن مائیکروسافت کے بانی بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔
حال ہی میں دنیا کے سب سے امیر افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کیلیے 35 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں انھوں نے مستقبل کی پیشن گوئی کی ہے۔
کوئی ملک غریب نہی رہے گا
بل گیٹس لکھتے ہیں کہ 2035 تک دنیا میں کوئی بھی ملک غریب نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ غریب ممالک کا مقدر ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ ترقی یافتہ ممالک کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔
غریب ممالک پڑوسی ملکوں سے سیکھیں گے
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے پر امید ہیں کہ غریب ممالک اپنے ترقی یافتہ پڑوسی ممالک سے بہت فائدے اٹھائیں گے اور ان سے نئی ویکسین، بوائی کے لئے بہترین بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی چیزیں سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔