65 سالہ میئر نے 16 سالہ لڑکی سے شادی کرکے اپنی ساس کو اہم سرکاری عہدہ دے دیا جس پر برازیل میں ہلچل مچ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق
13 اپریل کو 65 سالہ حسام دہینی جو برازیل کے شہر آراؤکیریا کے میئر ہیں۔ انہوں نے اپنے سے 49 سال چھوٹی لڑکی سے اس دن شادی کی جس دن وہ 16 سال کی ہوئیں۔
بزرگ میئر نے شادی کے اگلے روز اپنی ساس خوشدامن کو شہر کا سیکریٹری ثقافت اور سیاحت مقرر کردیا۔
جس پر برازیل کی سیاسی شخصیات اور عام عوام سراپا احتجاج ہیں کہ کیسے کسی نا اہل خاتون کو اتنا بڑا عہدہ دے دیا گیا۔
اہم سرکاری عہدہ دینے پر میئر پر اقربا پروری اور کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے برازیل میں 16 سال کی عمر میں شادی کرنا قانونی طور پر جائز ہے لیکن یوں ذاتی بنیاد پر سیاسی عہدوں کی تقرری قانونی جُرم ہے۔