پاکستان میں آنے والی ہر حکومت کی یہی کوشش رہی ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دیا جائے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ چکے ہیں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ کے استقبال کے لئے سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ موجود تھے۔
بھارتی میدڈیا کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیو میں بلاول بھٹو کو خوشگوار موڈ میں بھارتی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے