مکہ، مدینہ زمین پر مسلمانوں کی جنت ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں جانے کیلئے مذہب اسلام کے ماننے والے ترستے ہیں پر کیا آپکو معلوم ہے کہ نبی پاکﷺ کے روضہ مبارک پر ایک کھڑی کی۔ پر اسے ایک مرتبہ کھولا گیا تو پورے مدینہ میں معجزہ ہوا تھا؟
اس کھڑکی کو رحمت کی کھڑکی بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک مرتبہ پاک شہر مدینہ میں شدید قحط پڑا اور گرمی کی شدت بھی بہت زیادہ تھی۔ کافی دن حالات یہی رہے تھے تو لوگ پریشان ہو گئے۔ اور اب نبی پاکﷺ بھی دنیا سے پردہ فرما گئے تھے۔ ایسے میں عوام کو کچھ سمجھ نہ آ رہا تھا۔
تو مدینہ کے باسی حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا کی خدمت میں حاظر ہوئے اور اپنی تمام مسشکلات آپکو بتا دی۔ ایسے میں حضرت عائشہ نے فرمایا کہ روضہ رسول ﷺ کے گنبد کی جو کھڑکی ہے اسے کھول دیا جائے۔ بس پھر کیا تھا جب یہی عمل کیا گیا تو اس قدر بارش ہوئی کے عرب کے زمین اچھے سے سیراب ہو گئی۔
اور تو اور جانوروں نے اتنا پانی پی لیا کہ ان کا جسم اچھا خاصا موٹا لگنے لگا پر بارش نہ رکی دوبارہ سے لوگ حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا کی خدمت میں پیش ہوئے اور انہیں بارش بند کرنے کیلئے کہا تو آپ نے فرمایا وہ کھڑکی بند کر دیجئے،جب ایسا ہی کیا گیا تو بارش تھم گئی۔ یہ وہ واقعہ ہے جو زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں۔