غریبوں، یتیموں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا دین اسلام کا بنیادی جز ہے، اللہ تعالیٰ نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے، صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مقدور بھر مدد کرے۔
خیراتی اداروں کو چندہ دینا اچھی بات ہے الیکن اگر کوئی ضرورت مند نظر آئےتو اس کی مدد کرنا بھی واجب ہے، ہمیں لوگوں کی مدد یوں کرنی چاہئے جو ان کے لئے موزوں ہو۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک اپنے بندے کے کام میں (مدد کرتا )رہتا ہے جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کے کام میں مدد کرتا رہتا ہے۔
دوسروں کی بھلائی کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، اصل ہنر یہ جاننا ہے کہ نہ صرف یہ کہ مدد کیسے کی جائے اور کس کی اور کس چیز سے کی جائے، اس ویڈیو میں ہم دیکھتے ہیں کہ معذور شخص بے یار و مددگار سڑک کنارے بیٹھا تھا۔
ایک آدمی آیا اور اس معذور شخص کو بیساکھی دیدی جس پر معذور شخص نے فوری اٹھ کر اس شخص کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک لاکھ لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔