سوشل میڈیا پر جانوروں سے محبت کی ویڈیوز تو بہت ہیں، تو کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کے لیے دہشت کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسی ہی بلی نے اس وقت کی توجہ سمیٹ لی، جب اس نے اپنے مالک کی ہی گردن توڑ دی۔
ہوا کچھ یوں کہ برطانوی شہری کرس رولی اپنے گھر میں بلی کے ہمراہ موجود تھے۔
گھر میں وہ اور ان کے دوست رہائش اختیار کیے ہوئے تھے تاہم دوست نائٹ شفٹ پر تھا، جبکہ بلی کے ہمراہ کرس ہی موجود تھے۔
جیسے ہی کرس سیڑھیوں سے اترنے لگے تو بلی نے اچانک ان پر چھلانگ لگا دی، اب بلی کو بچانے کی کوشش میں کرس سیڑھیوں سے ہی کچھ اس طرح گرے کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور پھیپھڑوں میں خون بھرنے لگا۔
کرس کی ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ ساتھ کھوپڑی کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچا ہے، موت کے منہ جانے والے کرس تقریبا 14 گھنٹے سے جائے وقوعہ پر پڑے ہوئے تھے۔