بچے کی گاڑی سڑک پر چلی گئی اور ماں گر پڑی۔۔ بچے کی جان کیسے بچی؟ ویڈیو مناظر دیکھئے

image

افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاںخاتون نے گاڑی سے بچے کا اسٹرولر نکالا تو ڈھلوان کی وجہ سے اسٹرولر (بچے کی گاڑی) سڑک کی جانب چلتی چلی گئی۔ سڑک مصروف تھی اور اسی دوران ماں گر پڑی۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاری کھولتے ہی بچے کا اسٹرولر مصروف سڑک کی جانب بڑھا تو ماں اسے روکنے کے لئے آگے بڑھنے لگی مگر وہ گر گئی۔ اٹھنے کی کوشش بھی بے سود رہی۔ اسی اثناء میں ایک اجنبی شخص آیا اور اس نے اسٹرولر تھام لیا اور بچہ ماں کو تھما کر اسے تسلی دی

اجنی ہیرو نے کیا بتایا؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص کا نام نسیمن ہے۔ اس نے میڈیا کو واقعے کے بارے می بتاتے ہوئے کہا کہ “میں جانتا تھا کہ بچے کو بچا سکتا ہوں اسے لیے فورا دوڑ لگا دی اور بچے کو بچالیا۔ جبکہ بچے کی ماں گھبرا گئی تھیں اور صدمے سے رونے لگی تھیں میں نے بچہ انھیں دیا اور اسے گلے لگا کر تسلی دی۔

میں انٹرویو دینے جارہا تھا لیکن

نسیمن کے مطابق وہ ایک قریبی ریسٹورینٹ میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جارہے تھے لیکن وہ خوش ہیں کہ ان کے صحیح وقت پر پہنچنے سے ایک بچے کی جان بچ گئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts