روس اور یوکرین کی جنگ کو 8 ماہ گزر چکے ہیں لیکن آج بھی روس کی یوکرین کے خلاف نفرت کم نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں روسی نمائندے نے یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ سے جھنڈا چھین کر پھاڑنے اور وہاں سے لے کر بھاگنے کی کوشش کی۔ جس پر یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ نے سب کے سامنے بدلہ لے لیا۔
عالمی میڈیا
رپورٹس کے مطابق یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ نے فوراً روسی نمائندے کا پیچھا کیا اور اسے مُکے مارے جس پر قریبی کھڑے دیگر حکام نے بھی بچاؤ کرنے اور لڑائی ختم کروانے کی کوشش کی۔
موجودہ لوگوں کی وجہ سے دونوں شخصیات کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہونے سے بچ گئے۔ جبکہ یہ اصولوں کے خلاف ہے کہ یوں کانفرنس کے وقت اس طرح مار پیٹ یا کسی ملک کے جھنڈے کی بے دردی کی جائے۔