کراچی کے شہریوں کے لئے سڑک پر آزادانہ گھومنا تو محال تھا ہی لیکن اب یہ ڈر بچوں سے بھی لگنے لگا ہے۔ حال ہی میں ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بچہ بھی ڈکیتی کی واردات میں شریک ہے۔ دیکھیں
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کا ہے جہاں گزشتہ شب ایک بیکری میں ڈکیتی کی واردات دیکھنے میں آئی۔ اس واقعے میں ایک نوعمر لڑکے کے ہمراہ چھوٹا بچہ بھی تھا جو اس کے ساتھی کا کردار ادا کررہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا خود بیکری میں داخل ہوتا ہے اور نقدی لوٹ کر واپس آتا ہے تھیلا بچے کو پکڑاتا ہے اور دونوں فرار ہوجاتے ہیں۔