بھارت میں انوکھے بچے کی پیدائش، ڈاکٹر بھی ڈر گئے

image

بھارت کی ریاست راجھستان میں 3 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس بچے کا تیسرا ہاتھ اس کی کمر پر موجود ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق بھارت میں ایک شیر خوار بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے تین ہاتھ ہیں بچے کی ماں کا نام پروسوتا سمن ہے۔

ڈاکٹروں نےبچے کی اس حالت کو پولیمیلیا قرار دیا ہے۔ اگرچہ بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے لیکن اس کے اضافی ہاتھ کو چھوا جائے تو وہ تکلیف سے رونے لگتا ہے۔

ڈاکٹروں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ بچے کا علاج کیسے کیا جائے گا البتہ اس قسم کے واقعات میں اضافی اعضاء نکال دیے جاتے ہیں۔

اضافی اعضاء کیوں بنتے ہیں؟

ڈاکٹرز کے مطابق ماں کے پیٹ میں تقریباً چار یا پانچ ہفتوں میں، جنین کی سطح پر کلیوں کے دو جوڑے نمودار ہوتے ہیں جو اعضاء بنتے ہیں لیکن اکثر یہ کلیاں زیادہ بن جاتی ہیں اور اس طرح کے کیسز سامنے آتے ہیں۔

پولیمیلیا، یا اضافی اعضاء کے ساتھ پیدا ہونا، ایک انتہائی نایاب حالت ہے جس میں طبی لٹریچر میں صرف چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts