سعودی شیخ اپنے منفرد لباس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ان کا یہ لباس ہی انہیں لوگوں میں منفرد بناتا ہے۔ جُبہ، غترہ اور ٹوپی یہ ان کے لباس کی ضروری چیزیں ہیں۔ زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہی مکمل سعودی لباس پہنتے ہیں، بچے تو کم ہی غترے پہنتے ہیں ظاہر ہے اس کو پہننا اور سر پر پہن کر مستقل رہنا بھی ایک مہارت
تھوڑا سا مشکل کام ہے لیکن اب تو سعودی بچے بھی اپنے لباس کو اس قدر پسند کرنے لگے ہیں کہ وہ مستقل اس کو پہننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سعودی پیج کی جانب سے شیئر کی گئی جس کو سب خوب پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ماں ایک چھوٹے سے 4 ماہ کے بچے کو سعودی جُبہ پہنا رہی ہیں اور سر پر ٹوپی لگا کر اس کو شہزادہ بنا رہی ہے۔