سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو جاتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر چینی بیٹے اور ماں کی ایک ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ بتائے آخری لمحات بتا رہا تھا۔
ہوا کچھ یوں کہ چینی نوجوان ڈینگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈینگ کی والدہ کینسر کی مریضہ ہیں، کیموتھیرپی کی وجہ سے والدہ کے سر کے بال تک چلے گئے ہیں۔
لیکن بیٹے سے محبت کی خاطر ماں نے بیماری کے باوجود بیٹے کے لیے کھانا بنایا، چینی نوجوان کا کہنا تھا کہ ماں نے مجھ سے پوچھا کہ آج کیا کھانا کھاؤ گے؟
اور ساتھ ہی بیٹے کو مارکیٹ سامان لینے بھیجا، ماں کچن میں کھانا بنا رہی تھی کہ اسی دوران ماں کو دیکھ کر بیٹا شددی افسردگی کا شکار تھا، آنکھوں میں آنسو تھے اور روتے ہوئے بھی خاموش تھا۔
بیٹے کا کہنا تھا کہ چونکہ میں وی لاگر ہوں اور یوٹیوب پر ویڈیوز بناتا ہوں، عین ممکن ہے والدہ نے مجھے آخری ویڈیو دے کر یہ تحفہ دیا ہو۔
ماں بیٹے کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، یہ لمحہ کسی بھی اولاد کے لیے شدید تکلیف دہ ہوتا ہے، جب اس کی ماں اس سے بچھڑنے والی ہو، اس ویڈیو کو دیکھ کر بھی صارفین جذباتی ہو گئے۔