دنیا میں ایسی کئی خواتین ہیں جو کہ اپنی زندگی میں ماں تو بننا چاہتی ہیں مگر تمام تر کوششوں کے باوجود وہ بن نہیں پاتیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون سے متعلق بتائیں گے جو کہ ماں بن گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی 66 سالہ ایڈریانہ جب ماں بنی تو دنیا بھر میں کافی مقبول ہو گئی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ چہرے پر جھریاں لیے خاتون کا چہرا اس بات کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ شاید اب وہ کافی بوڑھی ہو گئی ہے۔
تاہم جب ایک عورت بیماری کے باوجود پورا گھر چلا سکتی ہے تو پھر وہ جب ماں بنتی ہے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت بھی اپنی اولاد کی تربیت اور پرورش سے روک نہیں سکتی ہے۔
ایڈریانہ کی جب بیٹی ایلیزا پیدا ہوئی تو اس وقت بھی باتیں تو بہت ہوئیں تاہم باتوں پر کان دھرنے کے بجائے ماں نے بیٹی کے مستقبل کو سوچنا شروع کر دیا۔
یہی وجہ تھی کہ آج ماں اور بیٹی خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔ اس عمر میں اولاد کی خواہش کی تڑپ اس طرح جاگی کہ جوانی میں ایڈریانہ کے شوہر بھی چل بسے تھے اور ان کی 2 اولادیں بھی انتقال کر گئی تھی۔
یعنی اس دنیا میں وہ غموں کے ساتھ جی رہی تھیں ایسے میں انہوں نے اپنی ساری توجہ اپنے کیرئیر اور صحت مند زندگی پر صرف کر دی۔ چونکہ اس وقت آئی وی ایف کے ذریعے اولاد کی پیدائش کا بھی نظام عام نہیں تھا یہی وجہ تھی ایڈریانہ ماں نہ بن سکیں۔
تاہم اب آئی وی ایف کے ذریعے ہی وہ ماں بن پائی ہیں، جبکہ بیٹی اب 11 سال کی ہے اور وہ اپنی بیٹی کو اپنی ممتا کے سائے میں رکھتی ہیں، کیونکہ انہیں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ کہیں گزشتہ 2 بچوں کی طرح کہیں تیسری اولاد بھی انتقال نہ کر جائے۔