6 سال سے اولاد نہیں تھی مگر ۔۔ جوڑے کے ہاں ایک ساتھ 3 بیٹیوں کی پیدائش، والدین خوشی سے نہال

image

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچیوں کے والدین 6 سال سے اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔ سعودی میڈیا کے مطابق نجران ریجن میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ تین بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ ان کے والد اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر میں نظر آرہے ہیں۔ والد نے سوشل میڈیا پر بچیوں کے ساتھ تسویر شیئر کی تو ہر کسی نے مُبارکباد دی۔

وزارت صحت نے بھی اس تسویر کو شیئر کرکے ان کو مبارکباد دی۔ والد کا کہنا ہے کہ اتنے سالوں سے اللہ کی نعمت اور رحمت کے لیے ترس رہے تھے انتظار کر رہے تھے، اتنے سال انتظار کروایا لیکن اس کا شکر ہے کہ دامن خوشیوں سے بھر دیا۔

ہسپتال انتظامیہ بھی بچیوں کی پیدائش پر خوش ہے۔ والدین نے اپنی بیٹیوں کے نام اسما، سما اور سحاب رکھے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts