امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 ہلاک

image

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے نو افراد مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنیچر کی رات حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے ایک آؤٹ لیٹ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک شوٹر نے 8 افراد کو ہلاک اور سات دیگر کو زخمی کر دیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی۔

ڈیلاس کے مضافاتی علاقے ایلن کے فائر سروس کے چیف جوناتھن بوائیڈ نے بتایا کہ ’ہمیں جائے وقوعہ پر سات افراد مردہ حالت میں ملے۔ ہم نے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جن لوگوں کو ہم نے منتقل کیا ان میں سے دو کی موت ہو چکی ہے۔‘ 

ڈیلاس شہر سے 25 میل دور شمال میں واقع ایلن کے علاقے میں ایک وسیع شاپنگ کمپلیکس اختتامِ ہفتہ خریداروں سے بھرا ہوا تھا جب واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور شاپنگ مال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف برائن ہاروے نے بتایا کہ ایک پولیس افسر غیر متعلقہ کال پر مال میں موجود تھا جب وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوئی۔

ہاروے نے بتایا کہ جب وہاں موجود پولیس افسر نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں تو مشتبہ شخص سے کو انگیج کیا اور اس کو غیرمؤثر کر کے ایمبولینس کو بلایا۔

حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اس کی لاش فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی تھی جب مزید پولیس اہلکار وہاں پہنچے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts