شاہ چارلس سوم کی رسم تاج پوشی تصاویر میں

image

شاہ چارلس سوم برطانیہ کے ساتویں بادشاہ بن گئے ہیں۔ ان کی تاج پوشی کی تقریب لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوئی۔ تقریب کے لمحات اے ایف پی کی ان تصاویر میں

شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا تاج پوشی کی تقریب کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی سے ہاتھ ہلاتے ہوئے۔

شاہ چارلس سوم شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ رائل ایئر فورس کا فلائے پاسٹ دیکھ رہے ہیں۔

تاج پوشی کی تقریب کے دوران شاہ چارلس سوم سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنے بیٹھے ہیں۔

برطانیہ کی 105 ویں ریجمنٹ رائل آرٹلری کے سپاہی تاج پوشی کی رسم کے بعد بادشاہ اور ملکہ کو 21 توپوں کی سلامی دے رہے ہیں۔

شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی کے بعد وسطی لندن میں فوجی مارچ کر رہے ہیں۔

شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی کی خوشی میں ان کے خیر خواہ وسطی لندن میں جمع ہیں۔

تاج پوشی کی رسم کے دوران شہزادہ ہیری بھی موجود تھے۔

شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا تاج پوشی کی رسم کے بعد سنہری بگھی میں واپس بکنگھم پیلس جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts