بھارتی طیارے میں دورانِ پرواز بچھو نکل آیا اور خاتون کو ڈس لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے میں سوار ایک خاتون کو ناگپور سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران بچھو نے کاٹ لیا۔
ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتہائی نایاب اور افسوسناک واقعہ ہے، لینڈنگ کے وقت متاثرہ خاتون مسافر کو ہوائی اڈے پر ڈاکٹر نے چیک کیا اور بعد ازاں ہسپتال میں ان کا علاج کر کے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہمارے حکام خاتون مسافر کے ساتھ ہسپتال گئے اور ڈسچارج ہونے تک مسافر کو ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی۔ یہ بھی کہا کہ تلاشی کے بعد ایئربس A-319-100 کو پروٹوکول کے مطابق مکمل طور پر دھویا گیا ۔
واضح رہے جہاز کے اندر چوہے اور لال بیگ ملنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور سب سے زیادہ ایسے کیسز بھارتی ایئرلائنز میں ہوتے ہیں۔