نئی ملکہ نے لاہور کے ہیروں کا ہار کیوں پہنا؟ جانیں اس ہار سے جڑی وہ حقیقت جس کا تعلق پاکستان سے ہے

image

نئی ملکہ کمیلا پارکر کو اتوار کے روز تاج پہنایا گیا۔ ملکہ نے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ قیمتی ہیروں کا ہار پہن رکھا تھا۔ اس ہار کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں جڑے ہیروں کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے تھا۔

یاہو کی رپورٹ کے مطابق تاجبوشی کے دن ملکہ کمیلا کا پہنا گیا ہار 1858 میں گیرارڈ نامی کمپنی نے بنایا تھا۔ اس میں 25 قیمتی ہیرے شامل ہیں جبکہ درمیان کا بڑا ہیرا 22.48 قیراط کا ہے۔

پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ہیرے تقسیم سے پہلے پنجاب کے خزانے کا حصہ تھے اور 1839 تک لاہور میں موجود تھے۔ البتہ 1851 میب برطانوی قبضے کے بعد ملکہ کے خزانے کا حصہ بن گئے۔

یہ ہار ملکہ وکٹوریہ کا پسندیدہ تھا

واضح رہے کمیلا کا پہنا گیا یہ ہار دراصل ملکہ وکٹوریہ کے لئے بنایا گیا تھا اور انھیں بے حد پسند تھا البتہ ملکہ الزبتھ بھی اکثر اسے خاص موقعوں پر پہنا کرتی تھیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts