جانور بھی اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہے اور اسے بھی برا لگتا ہے۔ پر شاید لوگ سمجھتے ہیں کہ کچھ پیسے دے کر صرف جانور خریدا نہیں بلکہ اس کے ساتھ اب کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
بالکل ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک پتھر دل شخص کتیا اور اس کے بچے کو بہت ڈانٹ رہا ہے۔ بار بار اسے بجلی کا ایک بورڈ دیکھاتا ہے۔
اور کہتا ہے کہ اس کی تار تمہارے بچے نے خراب کر دی، میرا نقصان ہو گیا۔ اس کے بعد اسے چھوٹی بچوں والی چپل سے مارنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ یہ کبھی ایسی غلطی نہ کرے مگر ہر مرتبہ کتیا اسے اپنے ہاتھ سے روک لیتی۔
اس وقت کتیا اور اس کے بچے کی چہرے کے تاثرات ایسے تھے کہ جیسے اب رونا ہی شروع کر دیں گے۔ مزید یہ کہ اس پتھر دل انسان کو صرف یہاں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر تمہارے اس پالتو جانور سے غلطی ہو ہی گئی ہے تو آپ بڑا دل کریں۔
کیونکہ نا تو جانور آپ سے معافی مانگ سکتا ہے اور نہ ہی نقصان کی بھرپائی کر سکتا ہے تو انہیں ڈانٹنے سے کیا فائدہ؟ لہذٰا اگر گھر میں جانور پالنے ہیں تو آداب بھی سیکھیے کہ اس جاندار مخلوق کو رکھنا کیسے ہے۔