انڈین ایئر فورس کا مگ 21 تباہ، ملبہ مکان پر گرنے سے تین ہلاک

image

انڈین فضائیہ کا جیٹ طیارہ گھر پر گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیر کو شمالی انڈیا میں سرحدی ریاست راجھستان میں انڈین ایئر فورس کے مگ 21 طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

انڈین ایئر فورس نے ایک بیان کہا کہ روسی ساختہ مگ 21 ایک نشست کے جیٹ میں خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے چھلانگ لگا دی۔

طیارہ راجھستان کے ایک گاؤں میں گھر کی چھت پر گرا جس کے نتیجے میں وہاں موجود تین افراد ہلاک ہو گئے۔

بیان کے مطابق ’طیارے کا ملبہ ضلع ہنومان گڑھ کے گاؤں بہلول نگر میں ایک گھر پر گرا جہاں بدقسمتی سے تین جانیں ضائع ہو گئیں۔‘

ایئر فورس نے بتایا کہ زمین پر بحفاظت اترنے والے پائلٹ کو معممولی زخم آئے۔ ’حادثے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔‘

گزشتہ برس انڈین ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ انڈین ایئر فورس نے سوویت دور کے اپنے تمام جیٹ طیاروں کو سنہ 2025 تک گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مگ 21 طیاروں کو بہت زیادہ حادثات کے بعد انڈیا میں ذرائع ابلاغ نے ’اڑتے تابوت‘ قرار دیا تھا۔

یہ طیارے انڈین ایئر فورس میں سنہ 1963 میں شامل کیے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts