صرف ماہانہ دیکھ بھال میں ہی کروڑوں لگ جاتے ہیں۔۔ مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر کی قیمت اور خاص بات کیا ہے؟

image

آج کے دور میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کو کون نہیں جانتا، وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وہ اکثر وبیشتر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں کبھی ملکی و غیر ملکی فلمی ستاروں کو اپنے یہاں دعوت دے کر تو کبھی اپنے ملازمین کو کروڑوں روپے کے تحائف دے کر۔ ابھی حال ہی میں انڈیا میں پہلی بار ایپل کمپنی کے آؤٹ لٹ کی افتتاح کے موقع پر بھی وہ خبروں کا حصہ رہے ہیں۔

مکیش امبانی جیسی شخصیت جس کے گھر دنیا کی بڑی بڑی شخصیات کا آنا ہے، ایسے شخص کا گھر کتنا قیمتی اور شاندار ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں ان کے گھر کے بارے میں کچھ خاص باتیں

مکیش امبانی کا گھر "انتیلیا":

بھارتی شہر ممبئی میں واقع "انتیلیا" امبانی خاندان کی مرکزی رہائش گاہ ہے۔ انتیلیا کا نام فینٹم جزیرے انتیلیا کے نام پر رکھا گیا ہے جو پرتگال اور اسپین کے ساحل سے دور بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔ اس گھر کی شان و شوکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بکنگھم پیلس کے بعد یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین جائیداد ہے۔

یہاں کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مکیش امبانی کا گھر انتیلیا ہندوستان اور دنیا میں ایک مشہور مقام پر پہنچ گیا ہے۔ کہاجاتا ہے، آسمان کو چھوتی اس عمارت کا شاندار اسٹرکچر، اربوں روپوں کی مالیت کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

انتیلیا کی خاص بات کیا ہے؟

یہ عمارت 27 منزلہ ہے جسے 2004 سے 2010 کے دوران 7 سال کے عرصے کے دوران 4 لاکھ اسکوائر فٹ حصے پر تعمیر کیا گیا تھا۔

اس عمارت کی خاصیت اس میں موجود روف ٹاپ پر 3 ہیلی پیڈ ہیں، عمارت کے 3 فلورز کو گارڈن جب کہ 6 فلورز کو کار پارکنگ کے طور پر مختص کیا گیا ہے جس میں ایک وقت میں 168 گاڑیوں کو ایک ساتھ پارک کیا جاسکتا ہے۔

اس عمارت میں یوگا سینٹر، فٹنس سینٹر، سوئمنگ سینٹر، اسپا، ہیلتھ سینٹر، اسنو روم، مندر، 9 لفٹیں اور 50 سیٹوں پر مشتمل ایک سنیما گھر بھی موجود ہے، انتیلیا کی دیکھ بھال کیلئے مکیش امبانی نے 600 ملازمین کو رکھا ہوا ہے۔

امبانی کے گھر کی قیمت کیا ہے؟

2020 میں اس گھر کی قیمت 2.2 بلین روپے بتائی گئی تھی۔ جبکہ اس گھر کی مینٹیننس کا ماہانہ خرچہ ڈھائی کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اسکے علاوہ مکیش امبانی کی بھارت کے علاوہ دبئی اور لندن میں بھی جائیدادیں موجود ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts