کسی زمانے میں استاد، شاگردوں کو پڑھائی نہ کرنے اور امتحان میں چیٹنگ پر سزا دیا کرتے تھے لیکن گزشتہ روز ایک امریکی اسکول میں ایسا واقعہ پیش آیا جس میں شاگرد نے ٹیچر سے بدتمیزی کی انتہا کردی۔ ویڈیو دیکھیں
وہڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ نے امتحان کے دن موبائل فون لینے پر میل ٹیچر پر مرچوں والا اسپرے کردیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست نیش وِل کے اسکول میں پیش آیا ہے۔ طالبہ نے ٹیچر پر ایک نہیں بلکہ 2 مرتبہ مرچوں والا اسپرے کیا۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ استاد نے اسٹوڈنٹ کو ٹیسٹ کا پرچہ حل کرنے کو دیا تو اسٹوڈنٹ ٹیسٹ کے جواب موبائل سے ڈھونڈ کر لکھنے لگی جس پر استاد نے اس سے موبائل لے لیا لیکن لڑکی نے ٹیچر پر حملہ کردیا جو ان کی آنکھ میں لگا اور تکلیف کی شدت سے وہ زمین پر جاگرے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو اور شاگرد لڑکی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔