فلائٹ میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے پائلٹ لینڈنگ اور دورانِ پرواز اعلانات کرتے ہیں، کبھی موسم کی صورتحال بتاتے ہیں تو کبھی سب ہی مسافروں کو موبائل بند کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ لیکن ایک ایسے بھی پائلٹ ہیں جو سب کو شاعرانہ انداز میں اعلانات سناتے ہیں ٓ، ہنستے مسکراتے سب ہی کے چہروں پر ہنسی لے آتے ہیں۔
بھارتی پائلٹ موہت تیوتیا کا شاعرانہ انداز اور مزاحیہ مزاج مسافروں کو خوب پسند آتا ہے۔ انہوں نے 5 دن قبل اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور لائک کیا۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پائکٹ موہت مسافروں سے کہہ رہے ہیں کوئی بھی پان یا گٹگا نہ کھائے کیونکہ نہ تو جہاز کی کھڑکی کھلے گی اور نہ ہی ہم نے کوئی کچرا دان رکھا ہوا ہے۔ اس لیے آپ کچھ دیر کے لیے اپنی اس عادت کو ترک کردیں۔ زمین سے اوپر خوبصورت ہے آسمان، مزے سے فلائٹ کو انجوائے کریں۔
موہت ایسی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کا دل جیت لیتے ہیں۔ پہلے بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیگم، والدہ اور گھر والوں کو جہاز میں دل چھو لینے والے انداز سے کچھ پیغام دیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا تھا۔