شوہر مر جائے تو دُنیا میں بیوہ کی زندگی ختم ہو جاتی ۔۔ شوہر کی موت کے غم سے نکلنے کیلئے کتاب لکھنے والی خاتون نے خود اس کو کیوں مارا؟

image

شوہر مر جائے تو عورت کی زندگی نامکمل سی ہو جاتی ہے چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھے۔ ہر جگہ بیواؤں کے حقوق کے لیے تو آواز اٹھائی جاتی ہے لیکن ان کی زندگی کے نقصان کی بھرپائی نہیں کی جاسکتی۔ امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والی ایک 33 سالہ خاتون لکھاری کوری ڈارڈن رچنز نے پچھلے سال 4 مارچ کو پولیس کو فون کرکے اپنے شوہر ایرک رچنز کی موت کی اطلاع دی تھی اس وقت لگ بھگ ڈھائی یا 3 بج رہے تھے۔

پولیس نے ایرک رچنز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ فورینزک رپورٹس کے مطابق مصنفہ کے شوہر کی موت ضرورت سے زیادہ ادویات لینے کے باعث ہوئی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ جان لیوا ادویات کوری ڈارڈن رچنز نے خریدی تھیں اور وہ وقفے وقفے سے اپنے شوہر کو دے رہی تھیں، جس کی وجہ سے شوہر کی موت واقع ہوئی۔

مصنفہ کوری ڈارڈن رچنز کا کہنا ہے کہ میں نے شوہر کے قتل کے بعد اس کے غم سے نکلنے کے لئے آپ میرے ساتھ ہیں؟ Are You With Me? نامی کتاب لکھی جس نے انہیں اور ان کے تین بچوں کو اس غم سے نکلنے میں مدد دی۔ یہ کتاب صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ ہر اس شخص کو غم سے نکلنے میں مدد کرے گی جس نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، خاتون کی سزا کے حوالے سے اگلی سماعت 19 مئی کو مقرر ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.