لکڑیاں جمع کرتے راستہ بھول گیا اور ۔۔ 8 سال کا بچہ دو دن تک جنگل میں کیا کھا کر زندہ رہا؟ حیرت انگیز واقعہ

image

امریکا میں جنگل میں لکڑتے جمع کرنے کے دوران بچھڑنے والا بچہ دو دن بعد واپس اپنے خاندان سے مل گیا۔

آٹھ سالہ بچہ امریکی ریاست مشی گن کے دور دراز جنگلات دو دن تک برف کھاکر اور ایک درخت کے نیچے چھپ کر زندہ رہا۔

8 سالہ نانتے نیمی ہفتے کے روز اپنے خاندان کے ساتھ پورکیپائن ماؤنٹینز اسٹیٹ پارک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیمپنگ کیلئے گیا تھا۔

جنگل میں کھانا پکانے کیلئے لکڑیاں جمع کرنے کے دوران بچہ اپنے خاندان سے الگ ہوگیا جس کی تلاش میں درجنوں افراد 2 دن تک جنگل کا چپہ چپہ چھانتے رہے۔

بچہ پیر کو اپنے کیمپ سے دو میل دور ایک درخت کے نیچے سے ملا۔ نانتے نیمی کا کہنا ہے کہ دو دن تک جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جنگل میں پڑنے والی صاف برف کھا کر گزارا کیا اور جانوروں سے بچنے کیلئے ایک درخت کے نیچے پناہ لے لی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پہاڑی علاقہ آبادی سے بہت دور ہے جہاں بہت سا پانی کھڑا ہوتا ہے اور برفباری کے باعث کئی سڑکیں گزرنے کے قابل نہیں رہتیں۔ پولیس نے 40 میل تک بچے کی تلاش کیلئے آپریشن میں اس کو ڈھونڈ لیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.