ٹوئٹر صارفین ’فون نمبر کے بغیر‘ آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکیں گے

image

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر میں ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچرز شامل کریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے نئی خبر دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’بہت جلد اس پلیٹ فارم سے آپ کے ہینڈل سے کسی کو بھی وائس اور ویڈیو چیٹ ہو سکے گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’فون نمبر دیے بغیر دنیا میں کہیں بھی آپ لوگوں سے بات کر سکیں گے۔‘

ایک کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میٹا کی جانب سے چلائی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔‘

ٹوئٹر کا میسجنگ فیچر،  مسینجر، سگنل، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی مفت سروسز کا مقابلہ کرے گا۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ بدھ سے ٹوئٹڑ ڈائریکٹ مسیجز کو انکرپٹ کرنا شروع کر دے گا۔

گزشتہ برس 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد مسک نے ٹوئٹر میں تبدیلیاں متعارف کی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے۔

اسی طرح انہوں نے مزید نئے احکامات جاری کیے ہیں کہ کئی سالوں سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جس سے فالوورز کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ’ہم ان اکاؤنٹس کا صفایا کر رہے ہیں جن پر کئی سالوں سے کوئی ایکٹویٹی نہیں نظر آئی، اس لیے آپ کے فالوورز کی تعداد ممکنہ طور پر کم ہو سکتی ہے۔‘


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts