ایلون مسک کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مل گئیں، چند ہفتوں میں چارج سنبھالیں گی

image

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کو ٹوئٹر کے لیے نیا چیف ایگزیکٹیو مل گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک نام نہیں بتایا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وال سٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ کام کاسٹ این بی سی یونیورسل کی ایگزیکٹیو لِنڈا یکرینو کی ٹوئٹر کے چیف ایگزیٹیو کے عہدے کے لیے بات چیت چل رہی تھی۔

ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہوں کہ میں نے ایکس ٹوئٹر کے لیے ایک نئی سی ای او کو رکھ لیا ہے۔ وہ چھ ہفتوں میں کام شروع کریں گی۔‘

ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں خود چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔

گزشتہ برس کے اکتوبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 بلین ڈالر کا خریدا تھا۔

انہوں نے دسمبر میں کہا تھا کہ انہیں جب بھی ’کوئی بے وقوف ملا‘ تو وہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور وہ ٹوئٹر کے سافٹ ویئر اور سرور ٹیموں کو چلائیں گے۔

روئٹرز نے مسک کے ٹویٹ کے بعد رپورٹ کیا کہ سیلیکون ویلی کے ایگزیکٹیو اور ایک ہالی وڈ کے ایک سابق ایگزیکٹیو کے مطابق لِنڈا یکرینو کو ٹوئٹر چلانے کے لیے چنا جا سکتا ہے۔  

یکرینو جو این بی سی یونیورسل کی ایڈورٹائزنگ سیلز ایگزیکٹیو ہیں، گزشتہ ماہ میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔

انہوں نے 2011 میں این بی سی یونیورسل میں کام شروع کیا تھا۔

یکرینو کا جانا این بی سی یونیورسل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا کیونکہ کمپنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ این بی سی یونیورسل کے سی ای او جیف شیل نوکری چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے خلاف کمپنی میں ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلقات رکھنے پر تحقیقات کا آغاز ہوا ہے۔

ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر میں کافی تبدیلیاں متعارف کی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے۔

اسی طرح انہوں نے مزید نئے احکامات جاری کیے کہ کئی سالوں سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جس سے فالوورز کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts