گرمیوں کی چھٹیاں ۔۔ اسکول کب سے بند، اعلان ہوگیا

image

کراچی: سندھ کے سیکریٹری تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

صوبائی سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جارہی ہیں، صوبے میں تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے۔

یاد رہے کہ ان دنوں کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران کراچی میں موسم نسبتا گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج جامشورو، مٹیاری، ٹندو الہ یار، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، سکھر ،گھوٹکی، لاڑکانہ ،جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.