اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ ثابت ہونے کے بعد آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بھی بے گناہ نکلے۔
نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا، ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت ملے نہ ہی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔
کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، فواد حسن فواد نے بھی ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت نہیں لی۔نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔
یاد رہے کہ نیب نے چند روز قبل منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کروائی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دیا گیا تھا۔
نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں نے نیب شہبازشریف کو کلین چٹ دیدی تھی۔