میں انگریزی میں حلف نہیں اٹھاؤں گا۔۔ حافظ نعیم کا حازم بھنگوار کو صاف انکار! اردو میں حلف اٹھانے کی ویڈیو وائرل

image

“قومی زبان کو عزت دیں۔ میں انگریزی زبان میں حلف نہیں اٹھاؤں گا“

یہ کہنا تھا جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کا جب اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار نے بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب میں انگریزی میں حلف اٹھانے کی درخواست کی۔ حافظ نعیم اپنی بات پر ڈٹے رہے اور اردو میں ہی حلف اٹھایا جب کہ حازم بھنگوار انگریزی میں حلف لیتے رہے۔ ویڈیو دیکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 25 ٹاؤنز کے نمائندوں کی مختلف مقامات پر حلف برداری کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ البتہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پی ٹی آئی کے ارکان حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔ ضلع شرقی کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال اور صفورہ کے منتخب ارکان سے حلف لیا گیا۔ چینسر ٹاون، لیاری ٹاؤن کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کی حلف برداری بھی مکمل کی گئی۔

سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کونسل، ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کے تمام بلدیاتی نمائندوں کے لیے مختلف مقامات پر تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا اس طرح تمام بلدیاتی نمائندوں سے کل حلف لے لیا گیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.