عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے کونسا ریلیف مل گیا؟

image

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع کردی جبکہ احتساب عدالت نے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کرلی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نو مئی کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر ہیں تاہم گزشتہ دنوں اپنے انٹرویوز میں عمران خان نے آج گرفتاری کے خدشات ظاہر کئے تھے لیکن عدالت نے ان کی ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ہے۔

عمران خان کے خلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج ہیں جن میں وہ آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں جہاں عدالت نے 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عمران خان کی سیکورٹی کے لیے رینجرز نے جوڈیشل کمپلیکس کے اندرونی راستے پرحصار بنا یا جبکہ اے ٹی سی کے باہر اسلام آباد پولیس موجود تھی اور ایف سی اہلکار بھی جوڈیشل کمپلیکس کے اندر تعینات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں سب سے پہلے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی جس کے بعد بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.