حکومت پاکستان نے 25 مئی کو یومِ تکریم شہدا بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خبر سامنے آرہی ہے کہ ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری اور نجی دفاتر و تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یومِ تکریم شہدا پر سرکاری سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور وزیراعظم شہباز شریف خود بھی ریلی کی قیادت کریں گے۔
شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگارشہدا ء پر ہوگی۔ جبکہ پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز، پاک بحریہ ہیڈکوارٹرز،پولیس کی متعدد یادگار شہدا ء پرتقریبات شامل ہیں۔ صوبائی دارالخلاف بشمول آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات بھی ہوں گی۔