“یہ تحریک انصاف کی نالائقی تھی کہ وہ اپنے حمایتی دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکتے۔ میں پاک فوج کے ساتھ ہوں اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے ساتھ نہیں چل سکتی۔
یہ کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا۔ جنگ نیوز کے مطابق شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر بعد وہ میڈیا پریس کانفرنس کے زریعے اس بات کا باضابطہ اعلان بھی کریں گی۔